Friday, April 19, 2013

Break Fast

544912_572470492773081_146012977_n
ایک تازہ ترین طبی تحقیق کے مطابق اگر آپ اپنا وزن کم رکھنا چاہتے ہیں تو بھاری بھر کم ناشتہ کریں۔ طبی ماہرین اور سائنسدانوں کے مطابق روزانہ بھاری ناشتہ جسم میں چکنائی کو کم کرتا ہے۔ ایسے افراد جو ناشتے میں اپنی دن بھر کی نصف خوراک کھاجاتے ہیں ان کا وزن معمولی ناشتہ کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ناشتے کا بڑا حصہ آپ کے جسم میں چربی نہیں بناتا‘ تاہم کوشش یہ ہونی چاہیے کہ آپ کا ناشتہ پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل ہو۔ اس سے باقی دن آپ کو میٹھی اور نشاستہ دار غذا کی طلب نہیں ہوتی بلکہ توانائی تمام دن کیلئے برقرار رہتی ہے۔ مذکورہ تحقیق 100 سے زائد افراد کی ناشتے کی عادت کے مطالعے کا نتیجہ ہے۔ تحقیق کے پہلے چار ماہ کے عرصے میں کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک کھانے والوں نے تیزی سے وزن کم کیا جبکہ آٹھ ماہ کے عرصے کے بعد بھرپور ناشتہ کرنے والوںکے وزن میں دوبارہ اضافے کی رفتار کم کاربوہائیڈریٹ لینے والوں کے مقابلے میں کم رہی۔
بعض لوگوں سے صبح سویرے اٹھتے ہی ناشتہ نہیں کیا جاتا‘ ایسے لوگ زیادہ سے زیادہ چائے کا ایک کپ پی کر اپنی تکان اتار لیتے ہیں۔ لوگوں کی اکثریت اس بات سے ناواقف ہے کہ صبح سویرے ناشتہ صحت کیلئے کس قدر مفید اور چائے کتنی نقصان دہ ہے۔ صبح خالی پیٹ چائے کے استعمال سے معدے میں تیزابیت کے خطرات دُگنے ہوتے ہیں اور سارا دن طبیعت بوجھل رہتی ہے۔ اسی وجہ سے صبح کے وقت بغیر کچھ کھائے پیے چائے کے استعمال سے پرہیز ضروری ہے۔ خالی پیٹ اپنے دن کا آغاز کرنا بہت بڑی غلطی ہے اس لیے صبح کے ناشتے پر خصوصی اہتمام کیا جانا چاہیے

0 comments:

Post a Comment